آصف زرداری کو اثاثہ جات کیس میں بری کرنے کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج

اثاثہ جات ریفرنس میں ہمارے ٹھوس دلائل کو عدالت نے غیر قانونی طور پررد کیا، نیب کا موقف


ویب ڈیسک September 09, 2017
بریت کو ختم کرکے نیب قانون کے مطابق سزادی جائے، نیب کی استدعا: فوٹو: فائل

JERUSALEM: پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری کو اثاثہ جات کیس میں بری کرنے کا فیصلہ لاہورہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق نیب کی جانب سے پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کواثاثہ جات کیس میں بری کرنے کا فیصلہ لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں چیلنج کردیا گیا۔ جسٹس طارق عباسی اورجسٹس حبیب اللہ عامرپرمشتمل بنچ 11 ستمبرکو اپیل کی سماعت کرے گا۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: غیرقانونی اثاثہ جات ریفرنس، آصف زرداری بری

نیب نے اپیل میں موقف اختیارکیا کہ اثاثہ جات ریفرنس میں ہمارے ٹھوس دلائل کو عدالت نےغیر قانونی طور پررد کیا اور درخواست میں استدعا کی گئی کہ بریت کو ختم کرکے نیب قانون کے مطابق سزادی جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ راولپنڈی کی احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کو 16 سال بعد غیر قانونی اثاثہ جات ریفرنس کیس میں بری کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں