کوئٹہ سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن 4 ملزمان ہلاک 7 گرفتار

ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدارمیں دھماکا خیزمواد، اسلحہ، مارٹرگولے، ڈیٹونیٹر اور بم برآمد ہوئے ہیں۔


ویب ڈیسک February 19, 2013
ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدارمیں دھماکا خیزمواد، اسلحہ، مارٹرگولے، ڈیٹونیٹر اور بم برآمد ہوئے ہیں۔ فوٹو ایکسپریس فائل

قمبرانی روڈ پر سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 ملزمان ہلاک اور 7 کو گرفتار کرلیا گیا۔

سیکیورٹی فورسز نے قمبرانی کے علاقے کلی بدوزئی میں سرچ آپریشن کیا، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 ملزمان شاہ ولی، عبدالوہاب، منگو پیر اور سلیم خان ہلاک ہوگئے جبکہ سیکیورٹی فورسز نے 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدارمیں دھماکا خیزمواد، اسلحہ، مارٹرگولے، ڈیٹونیٹر اور بم برآمد ہوئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں