سرگودھا میں وکلا نے خاتون اسسٹنٹ کمشنر کو یرغمال بناکر کمرے میں بند کردیا

وکلا ان سے اپنی مرضی کا فیصلہ چاہتے تھے لیکن انکار پر انہوں نے مجھے یرغمال بنالیا، اسسٹنٹ کمشنرڈاکٹرانعم


ویب ڈیسک September 09, 2017
پولیس نفری نے اے سی آفس کو گھیرے میں لے لیا وکلا بھی جمع ہونا شروع ہوگئے۔: فوٹو: ایکسپریس

وکلا نے خاتون اسسٹنٹ کمشنرڈاکٹرانعم کو یرغمال بنانے کے بعد ان ہی کے کمرے میں بند کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سرگودھا میں کیس مقررہ تاریخ سے پہلے سننے اورتحریری درخواست پرکارروائی نہ ہونے پر وکلاء اسسٹنٹ کمشنر آفسرانعم علی خان پرخوب برس پڑے اور آفس میں توڑ پھوڑ کی۔ وکلانے خاتون اسسٹنٹ کمشنرکو کمرے میں بند کر دیا۔واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچی تالا توڑ کراسسٹنٹ کمشنر کو کمرے سے باہر نکالا۔

واقعے پر ڈاکٹر انعم کا کہنا تھا کہ وکلا ان سے اپنی مرضی کا فیصلہ چاہتے تھے لیکن انکار پر انہوں نے مجھے یرغمال بنالیا۔

واضھ رہے کہ گزشتہ ماہ لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جج سے بھی وکلا کی جانب سے بد تمیزی کی گئی تھی تاہم بعد میں ملتان ہائی کورٹ بار کے صدر شیر زمان قریشی نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں