نااہلی اورجعلی ڈگریوں کے مقدمات کا فیصلہ 10 مارچ سے قبل ہوگا لاہور ہائیکورٹ

لیاقت بھٹی پر جعلی ڈگری اور بطور تحصیلدار کرپشن کا الزام ہے، جسٹس خالد محمود خان


/ February 19, 2013
لیاقت بھٹی پر جعلی ڈگری اور بطور تحصیلدار کرپشن کا الزام ہے، جسٹس خالد محمود خان فوٹو: فائل

ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر لیاقت عباس بھٹی کی نااہلی سے متعلق کیس میں کہا ہے کہ نااہلی اور جعلی ڈگریوں کے تمام مقدمات کا فیصلہ 10 مارچ سے پہلے کریں گے۔

لاہور ہائیکورٹ میں وفاقی وزیر لیاقت عباس بھٹی کی نااہلی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت جسٹس خالد محمود خان نے تمام تعلیمی اسناد کا ریکارڈ 25 فروری تک طلب کرتے ہوئے مزید سماعت ملتوی کر دی۔

اس موقع پرجسٹس خالد محمود خان نے ریمارکس میں کہا کہ ایسے مقدمات کا فیصلہ 10 مارچ سے پہلےکریں گے، لیاقت بھٹی پر جعلی ڈگری اور بطور تحصیلدار کرپشن کا الزام ہے، ان کا تعلق حافظ آباد سے ہے اور وہ (ق) لیگ کے وفاقی وزیر ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |