آزادی کپ کیلئے آئی سی سی میچ ریفری رچی رچرڈسن پاکستان پہنچ گئے
آئی سی سی آفیشل کو وزیر اعلیٰ پنجاب کی بلٹ پروف گاڑی کے ذریعے ایئرپورٹ سے ہوٹل پہنچایا گیا
آزادی کپ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کیلئے آئی سی سی میچ ریفری اور سابق ویسٹ انڈین کپتان رچی رچرڈسن لاہور پہنچ گئے ہیں۔
علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پی سی بی اسٹاف نے رچی رچرڈسن کا استقبال کیا۔ آئی سی سی آفیشل کو سخت سکیورٹی میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی بلٹ پروف گاڑی کے ذریعے ایئرپورٹ سے ہوٹل پہنچایا گیا۔
انہوں نے پاکستان روانگی کیلیے جہاز میں بیٹھے ہوئے ایک مختصر ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ پاکستان کیلیے روانہ ہو رہے ہیں، جلد ملاقات ہو گی۔ رچی رچرڈسن ورلڈ الیون اور پاکستان کی سیریز میں ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔
واضح رہے کہ ورلڈ الیون اور پاکستانی ٹیم کے درمیان میچز 12، 13 اور 15 ستمبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ ورلڈ الیون کے کھلاڑیوں نے دبئی میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔ امپائرز پینل میں علیم ڈار، احسن رضا، شوذب رضا، احمد شہاب اور احسن رضا شامل ہیں۔