آئی سی سی کا ورلڈ الیون کے سیکیورٹی انتظامات پر اظہار اطمینان

آئی سی سی سیکیورٹی کنسلٹنٹ ڈیوڈ سمیر نے ورلڈ الیون کے روٹس کی نگرانی کا جائزہ لیا


Sports Reporter September 09, 2017
پراجیکٹ ڈائریکٹر سیف سٹی اتھارٹی اکبر ناصر خان نے آئی سی سی سیکیورٹی کنسلٹنٹ ڈیوڈ سمیر کو بریفنگ دی۔۔ فوٹو : فائل

KARACHI:

آئی سی سی آفیشل نے پاکستان اور ورلڈ الیون کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔


لاہور میں آئی سی سی سیکیورٹی کنسلٹنٹ ڈیوڈ سمیر نے پاکستان اور ورلڈ الیون کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز کے انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ آئی سی سی آفیشل نے ڈائریکٹر سیکیورٹی پی سی بی کرنل اعظم کے ہمراہ پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا اور ورلڈ الیون کے روٹس کی نگرانی کا جائزہ لیا۔

پراجیکٹ ڈائریکٹر سیف سٹی اتھارٹی اکبر ناصر خان نے اسٹیڈیم، روٹس، موبائل کمانڈ سنٹر، اسپیشل سرویلینس وہیکلز پر نصب کیمروں کے متعلق بریفنگ دی۔ آئی سی سی آفیشل کو بتایا گیا کہ اتھارٹی کی جانب سے 15 ایس پیز کو ایم ڈی ٹی سیٹ بھی فراہم کر دیئے گئے ہیں جنہیں روٹس پر موومنٹ کے دوران آڈیو ویڈیو کمیونیکیشن کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ ڈیوڈ سمیر نے سکیورٹی اور مانیٹرنگ کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |