پاکستان سری لنکا سیریز کا شیڈول جاری آئی لینڈرز 29 اکتوبر کو لاہور آئینگے

پاکستان اور سری لنکا کے مابین 2 ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے

پہلا ٹیسٹ 28 ستمبر سے 2 اکتوبر تک ابوظبی میں کھیلا جائے گا. فوٹو : فائل

پی سی بی کی جانب سے سری لنکا پاکستان سیریز کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے اور مہمان ٹیم 29 اکتوبر کو ایک ٹی ٹوئنٹی میچ لاہور میں کھیلے گی۔

پاکستان اور سری لنکا کے مابین سیریز 28 ستمبر سے شروع ہو رہی ہے جس میں 2 ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا ٹیسٹ 28 ستمبر سے 2 اکتوبر تک ابوظہبی جبکہ دوسرا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ 6 اکتوبر سے 10 اکتوبر تک دبئی میں کھیلا جائے گا۔


ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 13 اکتوبر کو دبئی، دوسرا میچ 16 اکتوبر کو ابو ظہبی، تیسرا میچ 18 اکتوبر کو ابوظبی، چوتھا میچ 20 اکتوبر جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے میچ 23 اکتوبر کو شارجہ میں کھیلا جائے گا۔ ٹی 20 سیریز کے پہلے دونوں میچز 26 اور 27 اکتوبر کو ابوظبہی میں ہوں گے۔ تیسرا اور آخری میچ کھیلنے کیلیے سری لنکن ٹیم پاکستان آئے گی اور لاہور میں 29 اکتوبر کو میچ کھیلے گی۔

واضح رہے کہ 2009 میں لاہور میں سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد پاکستان کھیل کے میدانوں میں تنہائی کا شکار رہا اور انٹرنیشنل سپورٹس کی سرگرمیاں ختم ہو گئیں تاہم ملک میں حالات بہتر ہوئے ہیں اور ٹیمیں پاکستان آ رہی ہیں۔ دہشتگردی کا شکار ہونے والی سری لنکن ٹیم نے ایک بار پھر پاکستان دوستی کا ثبوت دیتے ہوئے لاہور آنے کی حامی بھر لی ہے۔
Load Next Story