آزاد کشمیرکے نوجوان کا بھی پانی سے گاڑی چلانے کامظاہرہ

حکومت نے اجازت دی تو یہ کٹ دنیا بھر میں جلد انقلاب برپا کر دے گی ،ساجدنذر

حکومت نے اجازت دی تو یہ کٹ دنیا بھر میں جلد انقلاب برپا کر دے گی ،ساجدنذر. فائل فوٹو

لاہور:
سندھ کے انجینئر آغا وقارکے بعدآزادکشمیر کے نوجوان نے بھی پانی سے گاڑی چلانے کاکامیاب مظاہرہ کیاہے۔ جمعہ کو یہاں راولاکوٹ کے نوجوان ساجد نذر نے اپنی ایجاد کردہ کٹ لگا کرگاڑی کو پانی کے ذریعے چلانے کا کامیاب تجربہ کر کے لوگوں کو حیران کردیا۔


وزیر ٹرانسپورٹ طاہر کھوکھر کی دعوت پر اس نے آزادکشمیر قانون سازاسمبلی سیکریٹریٹ کے سامنے ماہرین، میڈیا اور عوام کی موجودگی میں اپنی ایجاد کردہ کٹ کے ذریعے گاڑی چلانے کامظاہرہ کیا ۔ اس دوران وزارت ٹرانسپورٹ کی جانب سے تشکیل دی گئی ماہرین کی ٹیم نے گاڑی کاجائزہ لیا اوراس ایجاد کے مختلف پہلوؤں پر سوال اٹھائے ۔ساجد نذر نے بتایاکہ اس ایجاد میں 10رکنی ٹیم کی تین ماہ سے زائد عرصے کی محنت شامل ہے اور اس کے ذریعے گاڑی کو سوفیصد تک پانی پر چلایا جا سکتا ہے، فی الحال ہم نے 60 فیصدپانی اور40فیصد پٹرول استعمال کیاہے ۔

ایچ ایچ او نامی کٹ کے ذریعے پانی کوہائیڈروجن اور آکسیجن گیس میں تبدیل کیا جا تا ہے اور ان دونوں گیسوںکے ذریعے گاڑی کاانجن کام کرتا ہے ۔ ساجد نذر کا کہنا ہے کہ اس کٹ کے لگانے کے بعدگاڑی کی طاقت رفتار اورکارکردگی میں چار گناتک اضافہ ہو جاتا ہے ،اگرحکومت نے اجازت دی تویہ کٹ دنیا بھرمیں جلد انقلاب برپا کر دے گی۔

Recommended Stories

Load Next Story