کارسرکار میں مداخلت پر پی پی کے رکن پنجاب اسمبلی شوکت بسرا کیخلاف مقدمہ درج

ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے پر مجھے جھوٹے مقدمے میں پھنسایا جا رہا ہے، شوکت بسرا


ویب ڈیسک February 19, 2013
ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے پر مجھے جھوٹے مقدمے میں پھنسایا جا رہا ہے، شوکت بسرا، فوٹو: ایکسپریس

KARACHI: تھانہ شادمان پولیس نے ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج کے دوران کار سرکار میں مداخلت پر پیپلزپارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی شوکت بسرا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق شوکت بسرا نے 10 فروری کو ڈاکٹروں کے احتجاج کے دوران پولیس کو کارروائی سے روکنے کی کوشش کی اور اس طرح وہ کار سرکار میں مداخلت کے مرتکب ہوئے ہیں۔

دوسری جانب شوکت بسرا نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ انہوں نے ظلم کے خلاف آواز بلند کی جس کی وجہ سے انہیں مقدمے میں پھنسایا جا رہا ہے تاہم وہ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |