طلبہ کو دہشتگرد بنانے میں جامعات کا کردار نہیں ڈی جی رینجرز

دہشتگردی کیخلاف بڑے آپریشن کیلئے جوائنٹ ورکنگ گروپ بنالیا، میجر جنرل سعید


ویب ڈیسک September 09, 2017
والدین اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں، میجر جنرل محمد سعید۔۔ فوٹو: فائل

ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید نے طلبہ کے انتہا پسندی کی طرف مائل ہونے میں تعلیمی اداروں کے کردار کا امکان مسترد کردیا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید نے کہا کہ طلبہ کو دہشت گرد بنانے میں تعلیمی اداروں کا کوئی کردار نہیں، جامعہ کراچی سے طلبہ کا کوئی ڈیٹا نہیں مانگا، انصارالشریعہ کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم کی شناخت ہو چکی ہے، اس گروپ نے رواں سال کے آغاز میں کراچی میں قتل وغارت شروع کی، دہشتگردی کے خلاف بڑا آپریشن کرنے کیلئے جوائنٹ ورکنگ گروپ بنالیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی یونی ورسٹی میں دہشتگردی کا کوئی ونگ نہیں چل رہا

ڈی جی رینجرز نے بتایا کہ انصارالشریعہ بنانے والے کا تعلق القاعدہ سے ہے، گرفتار دہشت گردوں سے القاعدہ کا لٹریچر برآمد ہوا، اس تنظیم نے دوسرے گروپوں کی وارداتوں کی ذمہ داری بھی قبول کی، ایک دو دہشت گردوں کے بارے میں ان کے والدین جانتے تھے، والدین اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں۔

میجر جنرل محمد سعید کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی سمیت تمام ادارے بہترین کام کر رہے ہیں، دہشت گرد بعض اوقات خبروں کا فائدہ اٹھاتے ہیں، ایک دہشت گرد نے ٹی وی پر خبریں چلتی دیکھی تو گھرسے فرارہوگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں