شاہ رخ جتوئی اورسراج تالپور کی فائرنگ سے شاہ زیب جاں بحق ہوا تفتیشی رپورٹ

چالان میں 4 ملزموں شاہ رخ جتوئی، سراج تالپور، سجاد تالپور اور غلام مرتضیٰ لاشاری کو گرفتار ظاہر کیا گیا


ویب ڈیسک February 19, 2013
چالان میں شاہ رخ جتوئی کے بھائی نواب جتوئی سمیت آصف، سلمان جتوئی اور خرم کو مفرور قراردیا گیا. فوٹو: فائل

پولیس نے شاہ زیب قتل کیس کی تفتیش مکمل کرکے مقدمے کا حتمی چالان انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کردیا۔

چالان میں پولیس نے 4 ملزموں شاہ رخ جتوئی، سراج تالپور، سجاد تالپور اور غلام مرتضیٰ لاشاری کو گرفتار ظاہر کیا ہے جبکہ شاہ رخ جتوئی کے بھائی نواب جتوئی سمیت آصف، سلمان جتوئی اور خرم کو مفرور قراردیا گیا، تفتیش کی روشنی میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مقتول شاہ زیب خان ملزمان شاہ رخ جتوئی اور سراج تالپور کی فائرنگ سے جاں بحق ہوا، عدالت نے مقدمے کی مزید کارروائی 28 فروری تک ملتوی کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |