امین فہیم کے اکاؤنٹ میں 4 کروڑ 10 لاکھ روپے منتقل کیے گئے ایف آئی اے

خالد انور نامی فرنٹ مین نے 3 اکاؤنٹس میں رقم منتقل کی،اب تک 49کروڑ روپے ریکور اور 13ملزمان گرفتار کئے،ایف آئی اے


ویب ڈیسک February 19, 2013
امین فہیم کو تاحال بے گناہ قرار نہیں دیا گیا، زمین کا سودا منسوخ ہونے پر رقم کا چیک امین فہیم کے اکاؤنٹ میں جمع ہوا،رپورٹ فوٹو:فائل

سپریم کورٹ میں این آئی سی ایل کیس کی سماعت کے دوران ایف آئی اے نے ریکوری رپورٹ جمع کرادی جس کے مطابق وفاقی وزیرتجارت مخدوم امین فہیم کے اکاؤنٹ میں بذریعہ چیک 4 کروڑ 10 لاکھ روپےمنتقل کیے گئے۔

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں بینچ نے این آئی سی ایل کیس کی سماعت کی، ایف آئی اے کی رپورٹ کے مطابق خالد انور نامی فرنٹ مین نے 3 اکاؤنٹس میں رقم منتقل کی، جس میں سے مخدوم امین فہیم کے اکاؤنٹ میں بذریعہ چیک 4کروڑ10لاکھ روپے منتقل کیےگئے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اب تک ایف آئی اے نے49 کروڑ روپے ریکور اور 13 ملزمان گرفتار کئے ہیں تاہم امین فہیم کو تاحال بے گناہ قرار نہیں دیا گیا، زمین کا سودا منسوخ ہونے پر رقم کا چیک امین فہیم کے اکاؤنٹ میں جمع ہوا، اس موقع پر جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیئے کہ تفصیلات کے مطابق معاہدہ مشکوک ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |