سانحہ کوئٹہ کے خلاف ہزارہ برادری کا دھرنا تیسرے روزبھی جاری

جاں بحق افراد کے لواحقین کا کوئٹہ میں ٹارگٹڈ آپریشن تک دھرنا جاری رکھنے اور مطالبات کی منظوری تک تدفین سے انکار


ویب ڈیسک February 19, 2013
جاں بحق افراد کے لواحقین کا کوئٹہ میں ٹارگٹڈ آپریشن تک دھرنا جاری رکھنے اور مطالبات کی منظوری تک تدفین سے انکار فوٹو: پی پی آئی

سانحہ ہزارہ ٹاؤن کے خلاف کوئٹہ میں ہزارہ برادری کادھرنا تیسرے روز بھی جاری ہے۔

سانحہ ہزارہ ٹاؤن میں جاں بحق افراد کی تعداد 91 ہوگئی ہے ، جس کےخلاف دھرنے میں ہزارہ ٹاؤن اور علمدار روڈ پر بڑی تعداد میں خواتین اور بچے بھی شریک ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں ٹارگٹڈ آپریشن تک دھرنا جاری رہےگا اور انہوں نے مطالبات کی منظوری تک تدفین سے بھی انکار کردیا ہے جبکہ سانحہ ہزارہ ٹاؤن میں جاں بحق افراد کی میتیں ہزارہ ٹاؤن کی مختلف امام بارگاہوں میں رکھی گئی ہیں۔

ہزارہ برادری کیساتھ اظہار یکجہتی کے لئے مجلس وحدت المسلمین اور شیعہ علما کونسل کی مرکزی قیادت کوئٹہ میں موجود ہے جبکہ قائدین کا کہنا ہے کہ ہزارہ برادری کے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو ملک بھر میں جاری احتجاج میں شدت آجائےگی۔

سانحہ کوئٹہ کے خلاف شیعہ تنظیموں کی طرف سے ملک بھر میں احتجاج اور دھرنے جاری ہیں،کراچی میں مجلس وحدت مسلمین، شیعہ علما کونسل اور دیگر تنظیموں کے مشترکہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہر کے 27 سے زائد مقامات پر اس وقت تک دھرنے جاری رکھے جائیں گے جب تک سانحہ کوئٹہ کے شہدا کی تدفین اور مطالبات منظور نہیں ہو جاتے۔

لاہورمیں بھی سانحہ کوئٹہ کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے کارکنوں نے مال روڈ، ٹھوکر نیاز بیگ، شاہدرہ، فیروز والا اور مرید کے میں دھرنےدیئے۔پولیس نے دھرنوں کی وجہ سےسڑکوں کو کنٹینر اور بسیں کھڑی کر کےٹریفک کے لئے بندکردیا جس سے شہر میں بھی بدترین ٹریفک جام ہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |