بھارت میں دانتوں والے بچے کی پیدائش
دانتوں کی وجہ سے نوزائیدہ بچے کو ماں کا دودھ پینے میں مشکلات کا سامنا تھا
عام طور پر چھ ماہ بعد بچہ دانت نکالنا شروع کرتا ہے لیکن بھارت میں دانتوں کے ساتھ پیدا ہونے والے بچے نے ڈاکٹرز سمیت سب کو حیران کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی مغربی ریاست گجرات میں پیدا ہونے والے بچے کو اپنی ماں کا دودھ پینے میں مشکلات کا سامنا تھا۔ بچے کے والدین اسے ڈاکٹرز کے پاس لائے تو معلوم ہوا کہ اس کے منہ میں 7 دانت موجود ہیں جن کی وجہ سے اسے دودھ پینے میں مشکل ہو رہی ہے۔
ڈاکٹرز کی ایک ٹیم نے بچے کا معائنہ کیا جس کے بعد دو مرحلوں میں اس کے دانت نکال دیے گئے، ڈاکٹرز نے پہلے چار اور پھر تین دانت نکالے اور ان کا کہنا ہے کہ بچے کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ایک ماہ کے بچے کے منہ میں 7 بڑے دانت کا موجود ہونا حیران کن ہے اور انہوں نے اس سے قبل ایسا کوئی کیس نہیں دیکھا تاہم اس میں کوئی خطرے کی بات نہیں۔
ڈاکٹرز کے مطابق بچہ اب معمول کے مطابق دودھ پی رہا ہے تاہم یہ نہیں کہا جا سکتا کہ سرجری کی وجہ سے مستقبل میں بچے کے نکلنے والے دانتوں پر کیا اثر پڑے گا۔