سانحہ کوئٹہ قومی اسمبلی اور سینیٹ سےن لیگ ایم کیو ایم جے یو آئیف کا واک آؤٹ

جی ایچ کیو کے سامنے ہاتھ جوڑ کر کہتا ہوں کہ اب بس کردیں وہ کیا چاہتے ہیں، مولانا عبدالغفور حیدری


ویب ڈیسک February 19, 2013
جی ایچ کیو کے سامنے ہاتھ جوڑ کر کہتا ہوں کہ اب بس کردیں وہ کیا چاہتے ہیں، مولانا عبدالغفور حیدری فوٹو اے ایف پی

سانحہ کوئٹہ کے خلاف قومی اسمبلی اور سینیٹ سے مسلم لیگ (ن)،ایم کیو ایم اور جے یوآئی(ف) نے واک آؤٹ کیا ۔

سینیٹ میں میر حاصل بزنجو، حاجی عدیل اور دیگر نے ہزارہ ٹاؤن واقعہ پر احتجاج کرتے ہوئے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا، اس موقع پر مولانا عبدالغفور حیدری نےکہا کہ جی ایچ کیو کے سامنے ہاتھ جوڑ کر کہتے ہیں اب بس کردیں وہ کیا چاہتے ہیں، جے یو آئی نے بلوچستان بدامنی پر خفیہ اداروں کی بے حسی کے خلاف سینیٹ سے واک آؤٹ کیا۔

قومی اسمبلی میں مسلم لیگ(ن) کے رکن خواجہ آصف نےکہا کہ کوئٹہ آج قیامت کا منظرپیش کررہا ہے جبکہ ایم کیوایم کے رکن وسیم اختر کا کہنا تھا کہ اب زبانی کلامی کام نہیں چلے گا دہشت گردوں کے خلاف ایکشن چاہتے ہیں، مولانا عصمت اللہ نےکہا کہ حکومت فوری طورپر اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر عمل درآمد کرے جبکہ پیپلزپارٹی کے ناصر علی شاہ نے پارلیمنٹ کے گیٹ پردھرنا دیا جس میں دیگر جماعتوں کے ارکان بھی شامل ہوئے.

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |