سلمان خان کی فلم ’’کِک‘‘ بالی ووڈ کی تاریخ کی سب سے مہنگی فلم قرار

سلمان کی نئی فلم’’کِک‘‘ کیلئےجیمزبانڈ فلم سیریزکی کڑی اسکائی فال کےسینماٹوگرافر الیگزینڈر وٹ کی خدمات حاصل کی جائیں گی

فلم ’’کِک‘‘ کی شوٹنگ لندن اور ہانگ کانگ میں ہوگی اوراس پر ڈیڑہ ارب روپے کی لاگت آئے گی، فوٹو: اے ایف پی

سلمان خان کی نئی فلم''کِک'' کے لئے جیمز بانڈ فلم سیریز کی کڑی اسکائی فال کے سینماٹوگرافر الیگزینڈر وٹ کی خدمات حاصل کی جائیں گی ، کِک بالی ووڈ کی تاریخ کی سب سے مہنگی فلم ہوگی۔

الیگزینڈر وٹ اسکائی فال کے علاوہ ''پائرٹ آف دی کیریبین'' ، ''کسینو رویال'' اور ایکس مین جیسی بلاک بسٹر فلموں میں بھی ڈائریکٹر آف فوٹوگرافی کے فرائض انجام دے چکے ہیں جبکہ بالی ووڈ کے نامور پروڈیوسر ساجد ناڈیڈوالہ کا کہنا ہے کہ انہیں اسکائی فال فلم میں الیگزینڈر کے کام نے بہت متاثر کیا اسی لئے ان کی فلم میں ایکشن سینز کے لئے خدمات بھی حاصل کی جائیں گی۔


ساجد کا کہنا تھا کہ فلم میں سلمان خان مرکزی کردارنبھا رہے ہیں جبکہ دیپیکا پڈکون ہیروئن کے طور پر جلوہ گر ہوں گی ، دیگر اداکاروں میں رندیپ ہوڈا اور ارجن کپور شامل ہیں جبکہ ولن کا کردار سنیل شیٹھی نبھائیں گے ، فلم کِک کی شوٹنگ لندن اور ہانگ کانگ میں ہوگی اوراس پر ڈیڑہ ارب روپے کی لاگت آئے گی تاہم یہ فلم بالی ووڈ کی تاریخ کی سب سے مہنگی فلم قرار دی جارہی ہے ۔

 
Load Next Story