ایسی اطلاعات ہیں کہ کراچی اور کوئٹہ میں تشدد بڑھے گا رحمان ملک

الیکشن ملتوی کرانے کے لیے ملک میں افراتفری پھیلائی جارہی ہے،ملک میں جاری دہشت گردی کا منصوبہ باہر سے آیا، رحمان ملک

کالعدم لشکرجھنگوی، کالعدم سپاہ صحابہ اورکالعدم جیش محمد اپنے پلان کے مطابق کام کررہی ہیں،رحمان ملک فوٹو:فائل

وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس ایسی اطلاعات ہیں کہ کراچی اور کوئٹہ میں تشدد بڑھے گا۔


کوئٹہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ کراچی اور کوئٹہ کو بچانا ہے، ضرورت پڑی تو فوج کو بھی بلایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کالعدم لشکرجھنگوی، کالعدم سپاہ صحابہ اورکالعدم جیش محمد اپنے پلان کے مطابق کام کررہی ہیں۔

رحمان ملک کا کہنا تھا کہ ملک میں جاری دہشت گردی کا فارمولا باہر سے آیا ہے جو دشمن کا بنایا ہوامنصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ کوئٹہ میں کوئی بڑا گروپ کام کرے گا اور الیکشن ملتوی کرانے کے لیے ملک میں افراتفری پھیلائی جارہی ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story