صدر وزیراعظم اورآرمی چیف کی ملاقات کوئٹہ میں ٹارگٹڈ آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ

ملاقات میں ہزارہ برادری کو مسلسل نشانہ بنانے والے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے لئے حتمی فیصلے پرغور کیا گیا۔


ویب ڈیسک February 19, 2013
ایوان صدر میں ہوئی ملاقات کے دوران بلوچستان اور کوئٹہ میں جاری دہشت گردی کا جائزہ لیا گیا۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

ISLAMABAD:

صدر آصف زرداری، وزیر اعظم راجہ پرویزاشرف اور آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کے درمیان ایوان صدر میں ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور کوئٹہ میں ٹارگٹڈ آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔


ذرائع کے مطابق ایوان صدر میں ہونے والی ملاقات میں بلوچستان اور کوئٹہ میں جاری دہشت گردی کا جائزہ لیا گیا، ملاقات میں ہزارہ برادری کو مسلسل نشانہ بنانے والے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے لئے حتمی فیصلے پربھی غور کیا گیا۔

دوسری جانب وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے صدر مملکت سے ملاقات کے بعد بتایا کہ انہوں نے بلوچستان میں امن و امان کی بہتری کے لئے صدرمملکت کو قانونی اورآئینی امور پر بریفنگ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے حوالے سے مختلف آپشنز زیر غور ہیں مگر ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم راجا پرویزاشرف بلوچستان میں ٹارگٹڈ آپریشن کرنے کا حکم پہلے ہی دے چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں