بھارت نے بگلیہار ڈیم پر دریائے چناب کا پانی روک لیا

ہیڈمرالہ پر پانی کی آمد 55 ہزار سے کم ہوکر 28 ہزار ایک سو 20 کیوسک رہ گئی


Numainda Express September 10, 2017
ہیڈمرالہ پر پانی کی آمد 55 ہزار سے کم ہوکر 28 ہزار ایک سو 20 کیوسک رہ گئی۔ فوٹو: فائل

مقبوضہ کشمیر سے آنیوالے دریائے چناب کے پانی میں سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارت نے پانی مقبوضہ کشمیر کے علاقہ میں بگلیہارڈیم پر روک لیا۔

بھارت نے پانی مقبوضہ کشمیر کے علاقہ میں بگلیہارڈیم پر روک لیا ہے جس کی وجہ سے ہیڈمرالہ کے مقام پر دریائے چناب کے پانی کی آمد کم ہوکر صرف 28ہزار ایک سو بیس کیوسک رہ گئی ہے۔

محکمہ آبپاشی کے مطابق مقبوضہ کشمیر سے آنے والے دیگر دودریاؤں دریائے مناورتوی کا ایک ہزار ایک سو سات کیوسک پانی اور دریائے جموں توی کا تین ہزار چار سو سات کیوسک پانی دریائے چناب میں ہیڈمرالہ کے مقام پر داخل ہوتا ہے جس کی وجہ سے دریائے چناب کا مجموعی پانی32ہزار چھ سو 24 کیوسک پانی ہے۔

ادھر محکمہ ایری گیشن کے مطابق دریائے چناب میں سندھ طاس معاہدہ کے تحت بھارت روزانہ 55ہزار کیوسک پانی چھوڑنے کا پابند ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |