شیعہ ہزارہ برادری کا قتل پاکستان کے خلاف سازش ہے ڈاکٹر فاروق ستار

ہزارہ برادری کے ساتھ ڈھایا گیا یہ ظلم پاکستان کی سالمیت کے خلاف سازش ہے،فاروق ستار


ویب ڈیسک February 19, 2013
دہشت گردی کے ذریعے پاکستان کو کمزور اور غیر مستحکم کیا جارہا ہے، ڈاکٹر فاروق ستار۔ فوٹو: فائل

KARACHI:

ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینیئر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ شیعہ ہزارہ برادری کا قتل عام پاکستان کے خلاف سازش ہے،سانحہ کوئٹہ کو دہشت گردی نہیں یزیدیت کہنا چاہئے۔


کراچی پریس کلب میں علامہ طالب جوہری،علامہ عباس کمیلی اوردیگرجماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران ڈاکٹرفاروق ستار نے کہا کہ کراچی، کوئٹہ اور پشاور میں خوف اور دہشت کا راج قائم کیا گیا ہے، کراچی میں ہر نئے روز قیامتیں ٹوٹتی ہیں لیکن کوئٹہ میں تو قیامت صغریٰ برپا کی گئی ہے، شہر کے ایک محلے میں جہاں ایک ہی مسلک کے ماننے والے آباد ہوں وہاں دہشت گردی کرکے ریاست اور قانون کو چیلنج کیا جاتا ہے لیکن ان واقعات میں ملوث کسی بھی دہشت گرد کو گرفتار تک نہیں کیا جاتا، ہزارہ برادری کے ساتھ ڈھایا گیا یہ ظلم پاکستان کی سالمیت کے خلاف سازش ہے، دہشت گردی کے ذریعے پاکستان کو کمزور اور غیر مستحکم کیا جارہا ہے۔


اس موقع پر معروف عالم دین اور ذاکر علامہ طالب جوہری کا کہنا تھا کہ حق مانگنا لاقانونیت نہیں حق نہ دینالاقانونیت ہے۔کوئی یہ نہ سمجھے کہ ہم لاشیں اٹھا کر تھک گئے ہیں لیکن اگریہی سلسلہ جاری رہا تو کراچی سے خیبر تک حکمرانوں کے خلاف تحریک چلائی جائے گی۔ پریس کانفرنس کے دوران جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین احمد کا کہنا تھا کہ بھرے بازار میں ایک ٹن بارودی مواد کے بھرا ٹینکر رکھا جانا خود سیکیورٹی اہلکاروں کی اہلیت پر ایک سوال ہے۔



تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں