ڈیرن سیمی پاکستانیوں کے پیار کی کشش محسوس کرنے لگے

گزشتہ دورئہ لاہورکے تجربات ساتھیوں کو بتائے، سب میچز کیلیے پُرجوش ہیں، آل راؤنڈر


عبدالرحمان رضا September 10, 2017
انٹرنیشنل پلیئرز کی ٹیم کیلیے کھیلتے ہوئے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا، کٹنگ۔ فوٹو: فائل

ڈیرن سیمی ایک بار پھر پاکستانیوں کے پیار کی کشش محسوس کرنے لگے۔

ورلڈ الیون میں شامل ڈیرن سیمی نے دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان جا کر کھیلنے کا بے چینی سے انتظار کر رہا ہوں، آئی سی سی اور پی سی بی کی طرف سے مہمان کرکٹرز کو مکمل بریفنگ دی گئی جس کے بعد کوئی بھی سکیورٹی خدشات محسوس نہیں کر رہا، انھوں نے کہا کہ میں اس سے قبل پی ایس ایل فائنل لاہور میں کھیل چکا جو ایک بہترین تجربہ رہا، پاکستانی بہت پیار کرنے والے لوگ ہیں، میں نے لاہور میں اپنے قیام کے دوران ہونے والے خوشگوار تجربات ساتھی پلیئرز کو بھی بتائے جس کے بعد وہ بھی دورئہ پاکستان کے حوالے سے خاصے پُرجوش ہیں۔

ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کیلیے ورلڈ الیون کا دورہ اہم قدم ثابت ہو گا، امید کرتا ہوں کہ بہت جلد ویسٹ انڈین ٹیم بھی وہاں جائیگی۔

دوسری جانب آسٹریلوی کرکٹر بین کٹنگ نے کہا کہ ورلڈ الیون میں شمولیت ایک منفرد تجربہ ہے، برصغیر کی کنڈیشنز کینگرو کرکٹرز کیلیے نئی نہیں، امید ہے کہ میری کارکردگی اچھی رہے گی، انھوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹرز پر مشتمل ٹیم کیلیے کھیلتے ہوئے مجھے بھی بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |