منفرد انداز کے حامل انگلش کرکٹ کمنٹیٹر ہینری بلوفیلڈ ریٹائر ہوگئے

77 سالہ بلو فیلڈ نے خود بھی نوجوانی میں لارڈز میں ہی فرسٹ کلاس سنچری اسکور کی تھی


Sports Desk September 10, 2017
77 سالہ بلو فیلڈ نے خود بھی نوجوانی میں لارڈز میں ہی فرسٹ کلاس سنچری اسکور کی تھی۔ فوٹو: نیٹ

منفرد انداز کے حامل انتہائی سینئر انگلش کرکٹ کمنٹیٹر ہینری بلوفیلڈ ریٹائر ہوگئے۔

سینئر انگلش کرکٹ کمنٹیٹر ہینری بلوفیلڈ برطانوی نشریاتی ادارے کے 'ٹیسٹ میچ اسپیشل' میں کمنٹری کیا کرتے تھے، ویسٹ انڈیز سے لارڈز ٹیسٹ کے اختتام پر انھوں نے بھی اپنا کیریئر ختم کردیا۔

77 سالہ بلو فیلڈ نے خود بھی نوجوانی میں لارڈز میں ہی فرسٹ کلاس سنچری اسکور کی تھی، اسکول کے آخری دنوں میں وہ ایک خطرناک حادثے کا شکار ہوگئے جس کی وجہ سے 28 دن کوما میں رہے تھے، بعد میں وہ ہوش میں تو آئے مگر کھیلنے کے قابل نہیں رہے، اس لیے انھوں نے مائیک کے پیچھے سے اپنے شوق کی تکمیل کرلی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں