سری لنکا نے ٹاس فکسنگ کا معاملہ دبانے کیلیے ’ایڈٹ‘ شدہ ویڈیو کلپ جاری کردی

جو کلپ سری لنکن بورڈ کی جانب سے جاری کیا گئی اس میں پائی کرافٹ کی آواز کو بڑھا تو دیا گیا

جو کلپ سری لنکن بورڈ کی جانب سے جاری کیا گئی اس میں پائی کرافٹ کی آواز کو بڑھا تو دیا گیا۔ فوٹو: نیٹ

سری لنکا کرکٹ نے ٹاس فکسنگ کا معاملہ دبانے کیلیے 'ایڈٹ' شدہ ویڈیو کلپ جاری کردی۔

بھارت سے واحد ٹوئنٹی 20 میچ میں ٹاس کے دوران مہمان کپتان ویرات کوہلی نے ہیڈز کہا تھا جبکہ سکہ گرنے کے بعد میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے 'ٹیلز انڈیا' کہتے ہوئے میزبان کپتان اپل تھارنگا کی جانب اشارہ کیا، موقع پر موجود میچ پریزینٹر مرلی کارتھک نے کوہلی کو فاتح قرار دیتے ہوئے ان سے پوچھا کہ وہ بیٹنگ کریں گے یا فیلڈنگ، جس پر انھوں نے پہلے سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دے کر میچ جیت لیا۔


اس حوالے سے کافی باتیں ہوئی اور سری لنکن میڈیا میں یہ رپورٹس بھی شائع ہوئیں کہ بورڈ اس بارے میں آئی سی سی سے باقاعدہ شکایت کرنے والا ہے، مگر ایس ایل سی نے شکایت کرنے کے بجائے الٹا کوہلی کو فاتح قرار دینے کو درست ثابت کرنے کیلیے ہی ایک ایڈٹ شدہ فوٹیج جاری کردی۔

واضح رہے کہ ٹویٹر پر جاری ویڈیو کے ساتھ لکھا گیا کہ ' میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے درست پکارا تھا کہ ' ہیڈز انڈیا'۔ جو کلپ سری لنکن بورڈ کی جانب سے جاری کیا گئی اس میں پائی کرافٹ کی آواز کو بڑھا تو دیا گیا مگر پھر بھی یہ واضح نہیں ہورہاکہ وہ 'ہیڈز' کہہ رہے ہیں یا پھر 'ٹیلز'۔
Load Next Story