بیلجیئم میں 50 ملین ڈالر کی مالیت کے ہیرے چوری

ڈاکوؤں نے طیارے میں سوار ہوکر چند منٹوں میں ہیروں کے120پیکٹس اپنے قبضے میں لے لئے جو پہلے ہی لوڈ کیے جاچکے تھے۔


AFP February 19, 2013
ڈاکوؤں نے طیارے میں سوار ہوکر چند منٹوں میں ہیروں کے120پیکٹس اپنے قبضے میں لے لئے جو پہلے ہی لوڈ کیے جاچکے تھے۔ فوٹو: فائل

بیلجیئم کے برسلز ایئرپورٹ سے 50 ملین ڈالر کی مالیت کے ہیرے چوری کرلئے گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق 8 ڈاکو پولیس کی گاڑی نما 2 گاڑیوں میں آئے اور زیورخ جانے والے سوئس ایئرلائن کے طیارے میں سوار ہوکر چند منٹوں میں ہیروں سے بھرے ہوئے 120 پیکٹس اپنے قبضے میں لے لئے جو پہلے ہی طیارے میں لوڈ کیے جاچکے تھے۔ ڈاکوؤں نے پولیس کی یونیفارم پہنی ہوئی تھی اور ان کے پاس مشین گنیں بھی موجود تھیں۔ بیلجیئم کی حکومت کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کو کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |