مریم اورنگزیب کا افتخار قیصر کی بیماری کا نوٹس

بروقت طبی امداد کی عدم فراہمی پرتشویش، حکام کوصورتحال سے آگاہ کرنیکی ہدایت


Staff Reporter September 10, 2017
بروقت طبی امداد کی عدم فراہمی پرتشویش، حکام کوصورتحال سے آگاہ کرنیکی ہدایت۔ فوٹو: نیٹ

وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے معروف اداکار افتخار قیصر کی بیماری کے حوالے سے صورت حال کا نوٹس لیتے ہوئے مرکز کی جانب سے تمام اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے معروف اداکار افتخار قیصر کی علالت اور صوبہ کے سب سے بڑے اسپتال لیڈی ریڈنگ میں تیرہ گھنٹے تک ان کو وارڈ میں داخل کرنے کے بجائے برآمدے میں لٹائے رکھنے سے متعلق صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پورے ملک کا سرمایہ ہیں، انھوں نے کہا کہ وفاقی حکومت ان کے علاج ،معالجے کے سلسلے میں تمام تر ممکنہ اقدامات کرے گی۔

مریم اورنگزیب نے وزارت کے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ افتخارقیصر کی عیادت کے لیے پہنچیں اور انھیں تازہ ترین صورت حال آگاہ کریں، انھوں نے کہا کہ ہم مقبول عوامی فنکار کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |