کراچی پیکیج کے تحت نئی اسکیمز کی منظوری خوش آئند قرار
شہر میں جاری منصوبوں میں تیزی،فراہمی آب کا مسئلہ ہنگامی بنیادوں پرحل کیاجائے، کاٹی
کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر، صدر مسعود نقی، کائیٹ ڈی ایم سی کے چیئرمین اور سی ای او زبیر چھایا و دیگر عہدیداروں نے کراچی پیکیج کے تحت نئی اسکیمز کی منظوری کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر و دیگر عہدیداروں نے کراچی پیکیج کے تحت 8 ارب 40 لاکھ روپے کی لاگت سے سڑکوں، پلوں اور نالوں کی تعمیر، نکاسی آب و پانی کی فراہمی سمیت دیگر نئی اسکیمز کی منظوری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ کراچی کے لیے ترقیاتی منصوبوں کا اجرا وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اوروزیر بلدیات جام خان شورو کے اقدامات لائق تحسین ہیں چونکہ کراچی جو کہ بین الاقوامی شہر کی حیثیت رکھتا ہے ملک کی تعمیر و ترقی میں اس شہر کا نمایاں حصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں مزید تیزی لاتے ہوئے انہیں جلد مکمل کیا جائے جبکہ شہر میں پانی کی طلب و رسد ایک بڑا اور اہم مسئلہ ہے جس کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے صنعتی علاقوں کی تعمیر و ترقی کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ کی ذاتی توجہ کے باعث خصوصی گرانٹ کے ذریعے حکومت کی جانب سے بہت سے ترقیاتی منصوبوں کی بھی منظوری دی گئی ہے لیکن تاحال فنڈز کا اجرا نہیں کیا گیا، لہٰذا اپیل کرتے ہیں کہ صنعتی زون کی تعمیر و ترقی کے لیے فنڈز کا فی الفور اجرا کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ شہر میں جاری بہت سے ترقیاتی کام ریکارڈ مدت میں مکمل کیے جانے پر اس کا کریڈٹ سندھ حکومت کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق کی جانب سے بھی پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کی تعمیر و ترقی کے لیے مزید فنڈز مختص کیے جائیں تاکہ اس شہر کی منفرد پہچان ہو۔