تھر میں پراسرار بیماری سے درجنوں بکریاں ہلاک

وٹرنری ڈاکٹر کی دی گئی دوائیں بھی کارگر نہ ہو سکیں، مالکان پریشان

مٹھی کے نواحی دیہات میں سیکڑوں مویشی مرض میں مبتلا۔ فوٹو: اے پی پی/فائل

مٹھی کے نواحی دیہات سگھروڑ، عالی انڑ، کھارو جونیجہ، آمریو اور دیگر علاقوں میں مویشیوں میں پر اسرار بیماری پھیل گئی، جس کے باعث 50 سے زائد بکریاں مرگئیں جبکہ متعدد مویشیوں مرض میں مبتلا ہیں۔


گاؤں سگھروڑ کے رہائشی اور ضلع کونسلر عبدالمطلب جونیجو، شمس الدین و دیگر مویشی مالکان نے مٹھی میں میڈیا کو بتایا کہ ایک ہفتے سے بکریوں میں تیز بخار اور پیچش کی بیماری پھیل گئی ہے جس سے50 سے زائد بکریاں مر گئی ہیں اور اس وقت بھی بڑے تعداد میں بکریاں بیمار ہیں۔

محکمہ وٹرنری کے انچارج ڈاکٹر نوبت کھوسوکو مویشی مالکان نے دفتر میں جاکر بیماری کی اطلاع دی اور متاثرہ دیہات میں ٹیم بھیجنے کو کہا مگر ان کے پاس موجود ادویہ سے مویشیوں کو کوئی فائدہ نہیں ہو رہا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بیماری کی تشخیص کرکے جلد علاج شروع کیا جائے تاکہ مویشی مالکان مزید نقصان سے بچ سکیں۔
Load Next Story