کراچی کے ساحل کی خونی موجیں 3 ماہ میں 55 افراد کو نگل گئیں

منوڑا، حب ڈیم اور گڈانی میں 14 افراد سمندر کی لہروں کی نظر ہوگئے، ایدھی ویلفیئر


ویب ڈیسک September 10, 2017
ہاکس بے کے ساحل پر سب سے زیادہ 40 شہری ڈوب کر جاں بحق ہوئے، ایدھی ویلفیئر۔۔فوٹو: فائل

PESHAWAR: شہر قائد میں تین ماہ کے دوران 55 افراد سمندر کی بے رحم لہروں کی نذر ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے ساحلی علاقوں میں 3 ماہ کے دوران سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 55 ہوگئی ہے۔ ایدھی ویلفیئر کے مطابق ہاکس بے کے سمندر میں سب سے زیادہ 40 شہری ڈوبے، جب کہ منوڑا، حب ڈیم اور گڈانی میں 15 افراد سمندر کی لہروں کی نظر ہوگئے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :سعودی ڈپٹی قونصل جنرل کے بیٹے سمیت 3 افراد ڈوب کر ہلاک

ایدھی کے لائف گارڈز نے امدادی کارروائیوں کے دوران 14 شہریوں کو ڈوبنے سے بچایا۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ہی ہاکس بے پر سعودی ڈپٹی قونصل جنرل کے بیٹے سمیت 3 افراد نہاتے ہوئے ڈوب کر ہلاک ہوگئے تھے، جب کہ 2014 میں کلفٹن کے ساحل پر عید کے روز 60 افراد ڈوب گئے تھے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: کراچی میں ہاکس بے پر نہاتے ہوئے 12 افراد ڈوب کر جاں بحق

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں