صدر ممنون سے ترک ہم منصب کی ملاقات افغانستان و میانمار کی صورتحال پر گفتگو

دونوں سربراہان نے ملاقات میں افغانستان اور میانمار میں پیدا ہونے والے حالات پر تبادلہ خیال کیا، دفترخارجہ

ترک صدر رجب طیب اردگان نے خطے میں قیام امن کیلیے پاکستان کے کردار کو سراہا، دفترخارجہ۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD:
صدرمملکت ممنون حسین اور ترک صدر رجب طیب اردگان نے آستانہ میں او آئی سی اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔


دفتر خارجہ کے مطابق سائنس و ٹیکنالوجی سے متعلق سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لئے صدر مملکت ممنون حسین ان دنوں قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں موجود ہیں جہاں انہوں نے کانفرنس سے خطاب بھی کیا۔ آستانہ میں صدر مملکت ممنون حسین کی ترک صدر رجب طیب اردگان کے ساتھ ملاقات ہوئی جس میں دونوں سربراہان نے پاک ترک دیرینہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار اور تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کا اعادہ کیا۔

دفترخارجہ کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ امور، خطے کی موجودہ صورتحال بالخصوص افغانستان اور میانمار میں پیدا ہونے والے حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترک صدر رجب طیب اردگان نے دہشت گردی کے خاتمے اور خطے میں پاکستان کے پرامن کردار کو سراہتے ہوئے تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ ترکی افغانستان میں امن کے لئے پاکستان کے ساتھ مل کر کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔
Load Next Story