محمد عامر ورلڈ الیون کے خلاف پہلا میچ نہیں کھیلیں گے
محمد عامر پہلے مقابلے کیلیے دستیاب نہیں ہوں گے تاہم امید ہے کہ دوسرے میچ میں قومی ٹیم کو جوائن کر لیں گے
پاکستانی پیسر محمد عامر ورلڈ الیون کے خلاف پہلا میچ نہیں کھیل سکیں گے۔
ٹیم منیجر طلعت علی نے کہا ہے کہ فاسٹ بولر نجی مصروفیات کی وجہ سے انگلینڈ میں موجود ہیں اور پہلے مقابلے کیلیے دستیاب نہیں ہوں گے تاہم امید ہے کہ وہ دوسرے میچ میں قومی ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے بعد قومی ٹیم کا مورال بلند ہے، کھلاڑی جیت کا تسلسل برقرار رکھنا چاہتے ہیں، ورلڈ الیون میں دنیا کے بہترین کرکٹرز شامل ہیں اور بہت سخت مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : ڈیرن سیمی پاکستانیوں کے پیار کی کشش محسوس کرنے لگے
واضح رہے کہ محمد عامر کے گھر پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے جس کی وجہ سے وہ انگلینڈ میں موجود ہیں، خوشخبری ملتے ہی پیسر ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔