ورلڈ الیون کے خلاف کلین سوئپ کا عزم لیکر میدان میں اتریں گے مکی آرتھر

محرومی کا شکار ملک میں انٹرنیشنل کرکٹرز کا آنا بڑا خوش آئند ہے، مکی آرتھر


Sports Reporter September 10, 2017
محرومی کا شکار ملک میں انٹرنیشنل کرکٹرز کا آنا بڑا خوش آئند ہے، مکی آرتھر۔ فوٹو : فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ ورلڈ الیون کیخلاف تینوں میچ جیتنے کیلیے میدان میں اتریں گے۔

مکی آرتھر نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی اسٹارز سے مزین مہمان اسکواڈ خاصا مضبوط ہے، کسی میچ کو آسان نہیں لے رہے، ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلیے بہترین ٹیم تیار کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں، اس کیلیے نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ موقع دینا چاہتے ہیں، انٹرنیشنل کرکٹرز کے مقابل کھیل کر ان کی صلاحیتیوں کی پرکھ ہوگی اور انہیں مستقبل کیلیے تجربہ حاصل ہو گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : محمد عامر ورلڈ الیون کے خلاف پہلا میچ نہیں کھیلیں گے

ایک سوال کے جواب میں مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ محرومی کا شکار ملک میں انٹرنیشنل کرکٹرز کا آنا بڑا خوش آئند ہے، سیریز سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوگی، ہوم گراؤنڈز پر کھیلنے سے ملکی نوجوان کھلاڑیوں کو فائدہ ہو گا۔ ہیڈ کوچ نے کہا کہ مستقبل کیلیے کھیپ تیار کرنے میں ہوم سیریز اہم کردار اداکرتے ہیں، نوجوان کھلاڑیوں کے پاس موقع ہے کہ ورلڈ الیون کیخلاف اچھی کارکردگی دکھاتے ہوئے اپنے پرستاروں سے داد سمیٹیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں