پیدل چلتا ہوا ہر تیسرا شخص موبائل پر کال یا میسیجنگ میں مصروف ہوتا ہے تحقیق

پیدل چلنے كے دوران موبائل ميسج يا كال انسانی زندگی كے لئے سنگين خطرہ ہے، تحقیقی رپورٹ

چلتے ہوئے ميسج كرنے والے شخص كی نظر نہ سڑک پر ہوتی ہے اور نہ ہی ٹريفک پر، اسے اس بات کا بھی احساس نہیں ہوتا کہ آگے سڑک پر آمد و رفت جاری ہے يا بند ہے، تحقیق فوٹو: فائل

يونيورسٹی آف واشنگٹن كے زير اہتمام حاليہ کی گئی تحقيق كے مطابق راستے ميں پیدل چلتا ہوا ہر تيسرا شخص موبائل فون پر ميسجنگ يا كال ميں مصروف ہوتا ہے جس كے باعث حادثے کا شکارہونے کا خطرہ موجود رہتا ہے۔


تحقیقی رپورٹ كے مطابق يونيورسٹی كے شعبہ ہاربرويو انجری پری وينشن اينڈ ريسرچ كی ڈائريكٹر ڈاكٹر بيتھ ايبل كا كہنا تھا كہ بے توجہی سے پيدل چلنا عدم توجہی سے ڈرائيونگ کرنے كی مانند ايک سنگين مسئلہ بنتا جارہا ہے اور اس حوالے سے پيدل چلنے والوں كو آگاہی كی ضرورت ہے۔ انہوں نے كہا كہ پیدل چلنے كے دوران موبائل ميسج يا كال انسانی زندگی كے لئے سنگين خطرہ ہے لہٰذا ہميں سوچنا ہوگا كہ موبائل فون كو كب اور كہاں استعمال كرنا ہے۔

بیتھ ایبل كا كہنا تھا كہ چلتے ہوئے ميسج كرنے والے شخص كی نظر نہ سڑک پر ہوتی ہے اور نہ ہی ٹريفک پر، اسے اس بات کا بھی احساس نہیں ہوتا کہ آگے سڑک پر آمد و رفت جاری ہے يا بند ہے لہٰذا لوگوں كو چلتے وقت موبائل كے استعمال سے روكنے كے لئے قانون سازی كی ضرورت ہے۔
Load Next Story