کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ 8 افراد جاں بحق
قائد آباد کےعلاقے میں موبائل مارکیٹ کے باہر 2 افراد کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوئے۔
شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں پاکستان مشین ٹول فیکٹری کے مینجنگ ڈائریکٹر سمیت 8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ مشتعل افراد نے 2 موٹر سائیکلوں اور 2 گاڑیوں کو بھی نذرآتش کردیا۔
قائد آباد کےعلاقے میں موبائل مارکیٹ کے باہر 2 افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے، پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے، شاہ لطیف ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے پاکستان مشین ٹول فیکٹری کے ایم ڈی ارشد پرویز کو قتل کردیا ان کے ساتھ گاڑی میں سوار کمپنی کے جنرل مینجر مرزا کاشف زخمی ہوگئے۔
اورنگی ٹاؤن کے علاقے بہار کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیاسی جماعت کا رکن توقیر جاں بحق جب کہ خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے،کورنگی نمبر پانچ عوامی کالونی میں اعجاز اشفاق گولی کا نشانہ بنے اور زندگی کی بازی ہار گئے۔ شارعِ فیصل پر اسٹار گیٹ کے قریب فلک ناز پلازہ کے سامنے صفدر عباس کاظمی کو قتل کردیا گیا،ملیر جناح اسکوائر کے سامنے فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔