ہاشم آملا اورتمیم اقبال پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا حصہ بننے پر مسرور

پاکستان سے میری بہت سی خوشگوار یادیں وابستہ ہیں اور اس ملک کے لوگوں کے ساتھ میرا اچھا رشتہ ہے،اینڈی فلاور


Sports Desk September 10, 2017
پاکستان سے میری بہت سی خوشگوار یادیں وابستہ ہیں اور اس ملک کے لوگوں کے ساتھ میرا اچھا رشتہ ہے،اینڈی فلاور

RAWALPINDI: جنوبی افریقا کے کھلاڑی ہاشم آملا اور بنگلا دیشی اوپنر تمیم اقبال پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا حصہ بننے پر مسرور ہیں۔

پاکستان کا دورہ کرنے والی ورلڈ الیون میں شامل جنوبی افریقی پلیئر ہاشم آملا نے کہا کہ "پلیئرز کیلیے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی اہم ہے کیونکہ یہ عالمی کرکٹ کیلیے بھی اہم ہے۔ میرا آخری دورہ پاکستان بہت خوشگوار رہا، شائقین نے بہت سپورٹ کیا، ماحول بہت اچھا تھا، دوبارہ پاکستان جانا میرے لیے باعث مسرت ہو گا۔"

بنگلا دیشی اوپنر تمیم اقبال نے کہا ہے کہ "سب سے اہم یہ بات ہے کہ پاکستان کرکٹ فیملی کا حصہ ہے اور ہم ان کی انٹرنیشنل سرکل میں واپسی کیلیے مدد کی کوشش کر رہے ہیں۔"

ورلڈ الیون کے کوچ اینڈی فلاور نے کہا ہے کہ "پاکستان سے میری بہت سی خوشگوار یادیں وابستہ ہیں اور اس ملک کے لوگوں کے ساتھ میرا اچھا رشتہ ہے۔"

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہر الدین نے بھی ورلڈ الیون کا دورہ پاکستان خوش آئند قرار دیا ہے، انہوں نے کہا کہ ورلڈ الیون کا دورہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کیلیے کوشاں ہر شخص کے نزدیک اور بذات خود کرکٹ کیلیے ایک اچھا اقدام ہے، پاکستانی پلیئرز کیلیے اپنے پرجوش شائقین کے سامنے ہوم گراﺅنڈ پر انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنا بہت اہم ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں