ورلڈ الیون کی پاکستان آمد سے قبل دبئی میں بھرپور پریکٹس
مہمان ٹیم فاف ڈوپلیسی کی قیادت میں کل لاہورپہنچےگی اور شام کو دونوں ٹیمیں قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کریں گی
ورلڈ الیون نے پاکستان کے خلاف آزادی کپ سیریز سے قبل دبئی میں بھرپور پریکٹس کی۔
عالمی اسکواڈ میں شامل کھلاڑی بیٹنگ، بولنگ اور فلیڈنگ پریکٹس کرتے نظر آئے۔ مہمان ٹیم فاف ڈوپلیسی کی قیادت میں کل لاہور پہنچے گی اور شام کو دونوں ٹیمیں قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کریں گی۔ دیگر پلیئرز میں ہاشم آملا، سیموئل بدری، جارج بیلی، پال کولنگ ووڈ، بین کٹنگ، گرانٹ ایلوئٹ، تمیم اقبال، ڈیوڈ ملر، مورنے مورکل، ٹم پین، تشارا پریرا، ڈیرن سیمی اور عمران طاہر شامل ہیں۔
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ 12 ستمبر کو کھیلا جائے گا، 13 ستمبر کو دوسرا جب کہ 15 ستمبر کو تیسرا میچ ہو گا۔ ورلڈ الیون کی ٹیم 16 ستمبر کو واپس روانہ ہو جائے گی۔