آزادی کپ پلیئرز کو رینکنگ میں بہتری کا موقع میسر
بیٹسمین رینکنگ میں دونوں ٹیموں میں سب سے بہتر پوزیشن ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈوپلیسی کی ہے
آزادی کپ سے کرکٹرز کو رینکنگ میں بہتری کا موقع مل گیا، عماد وسیم کو ٹاپ بولنگ پوزیشن محفوظ رکھنے کا چیلنج درپیش ہوگا جب کہ عمران طاہر اور سموئل بدری بھی ترقی کیلیے بے چین ہیں۔
پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان 3 ٹوئنٹی 20 میچز کی سیریز آزادی کپ کے نام سے 12، 13 اور 15 ستمبر کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی، اس کو آئی سی سی کی جانب سے پہلے ہی انٹرنیشنل اسٹیٹس دینے کا اعلان کیا جاچکا ہے اس لیے اس میں شریک کھلاڑیوں کو اچھی کارکردگی پر رینکنگ بہتر بنانے کا بھی سنہری موقع میسر آگیا ہے، کئی کھلاڑی عمدہ پرفارمنس پر ترقی حاصل کرسکتے ہیں۔ فاف ڈوپلیسی کی قیادت میں پاکستان آنے کو تیار ورلڈ الیون میں سے 5 کھلاڑیوں کا تعلق جنوبی افریقہ سے ہے جب کہ باقی بھی 6 دوسرے ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔
بولرز رینکنگ میں ٹاپ پر پاکستان کے لیفٹ آرم اسپنر عماد وسیم موجود ہیں، انہیں اپنی اس پوزیشن کو بچانے کا سخت چیلنج درپیش ہوگا کیونکہ ان کا مقابلے ورلڈ الیون میں شامل سابق دو نمبر ون ٹوئنٹی 20 بولرز سے ہوگا، عماد اس وقت 780 کیریئر بیسٹ پوائنٹ کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر موجود ہیں تاہم جنوبی افریقی لیگ اسپنر عمران طاہر اور ویسٹ انڈیز کے سموئل بدری اس وقت دوسرے اور پانچویں نمبر پر موجود ہیں، طاہر کے پوائنٹس کی تعداد 744 ہے جب کہ بدری 714 پوائنٹس کے حامل ہیں۔ عمران نے ٹاپ ٹی 20 پوزیشن کو ستمبر 2016 سے جون 2017 تک 269 روز اپنے قبضے میں رکھا جب کہ بدری نے اس جگہ پر 785 دن گزارے۔
بیٹسمین رینکنگ میں دونوں ٹیموں میں سب سے بہتر پوزیشن ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈوپلیسی کی ہے، ہاشم آملا 15 ویں نمبر پر موجود ہیں، پاکستان کے بابر اعظم 27 اور شعیب ملک 34 میں بھی اپنی رینکنگ میں بہتری کیلیے پراعتماد ہیں۔