کیریبیئن پریمیئر لیگ ٹرائنباگو نائٹ رائیڈرز چیمپئن بن گئے

بین ہلفنہاس کے 9 بالز پر مشتمل اوور نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا


Sports Desk September 10, 2017
بین ہلفنہاس کے 9 بالز پر مشتمل اوور نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا ۔ فوٹو : ٹویٹر

KARACHI: کیریبیئن پریمیئر لیگ کے فائنل میں ٹرائنباگو نائٹ رائیڈرز نے سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کو 3 وکٹ سے مات دیکر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

ٹرائنباگو نائٹ رائیڈرز نے دلچسپ مقابلے میں 136 رنز کا ہدف 7 وکٹیں گنوا کرحاصل کرلیا، 18 ویں اوور کے آخری گیند سے قبل تک میچ سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کے قبضے میں تھا، اس وقت ٹرائنباگو نائٹ رائیڈرز کی 90 رنز پر 7 وکٹیں گرچکی تھیں اور اسے کامیابی کیلیے 13 بالز پر 28 رنز درکار تھے تاہم 18 ویں اوور کی آخری گیند پر کیون کوپر نے شیلڈن کوٹریل کو چھکا جڑا، اگلے اوور کی پہلی گیند پر ہلفنہاس کو مڈ آف کی جانب کھیل کر اسٹرائیک کوپر کو دی، اگلی دونوں گیندیں وائیڈ ثابت ہوئیں جن پر ایک ایک رن ملا، آفیشل دوسری بال پر کوپر نے دو رنز بنائے۔



اگلی گیند کو کوپر نے کور باؤنڈری کی جانب چھکے کیلیے اچھالا جبکہ امپائر نے اسے نوبال بھی قرار دے دیا، جس سے ایک اضافی رن بھی ملا اور ساتھ میں فری ہٹ ملی جس پر کوپر نے چوکا جڑا، چوتھی گیند کو بھی چوکے کیلیے باؤنڈری کی راہ دکھائی اور اگلی گیند پر سنگل لیا، رامدین نے اوور کی آخری گیند پر سنگل لے کر ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کردیا۔محمد حفیظ نے 2 وکٹیں لیں۔ اس سے قبل سینٹ کٹس نے 6 وکٹ پر 135 رنز بنائے،کریگ بریتھ ویٹ نے سب سے زیادہ 30 رنز بنائے، حفیظ صرف پانچ رنز ہی بناسکے۔ یاسر نے ایک اوور کرایا اور 9 رنز دے کر خالی ہاتھ رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں