قصور میں درندہ صفت شخص نے بیوی اور 3 بیٹیوں کو قتل کر دیا

مقتولین میں 40 سالہ شاہدہ، 16 سالہ طیبہ، 14 سالہ لائبہ اور 8 سالہ ثمرہ شامل ہیں۔


ویب ڈیسک September 11, 2017
واقعے کے بعد اس نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا تاہم پولیس کی جانب سے مزید تفتیش جاری ہے۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

لاہور: درندہ صفت شخص نے گھریلو ناچاقی پر بیوی اور 3 بیٹیوں کو قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دل دہلا دینے والا المناک واقعہ تھانہ بی ڈویژن کی بستی صابری میں پیش آیا جہاں حنیف نامی شخص نے ٹوکے کے وار کرکے بیوی اور 3 بیٹیوں کو قتل کر دیا، مقتولین میں 40 سالہ شاہدہ، 16 سالہ طیبہ، 14 سالہ لائبہ اور 8 سالہ ثمرہ شامل ہیں، چاروں خواتین کو گھریلو ناچاقی کی بنا پر قتل کیا گیا۔ محلے والوں کے مطابق حنیف اور اس کے گھر والے شریف لوگ ہیں اور قتل ہونے والی شاہدہ گھر کے باہر پرچون کی دکان چلاتی تھی۔

پولیس کے مطابق واقعے کے وقت ملزم حنیف کے 3 بیٹے بھی گھر میں موجود تھے جنہیں اس نے چھوڑ دیا اور اپنی بیوی سمیت 3 بیٹیوں کو موت کی نیند سلا دیا۔ ملزم حنیف سرکاری اسکول میں مالی ہے تاہم واقعے کے بعد اس نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا جس کے بعد پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔