رحیم یار خان میں باراتیوں کی بس کو حادثہ 2 افراد جاں بحق

20 زخمیوں کو شیخ زید اسپتال منتقل کردیا جن میں سے 6 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔


ویب ڈیسک September 11, 2017
20 زخمیوں کو شیخ زید اسپتال منتقل کردیا جن میں سے 6 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ فوٹو : فائل

شادی میں جانے والی باراتیوں سے بھری وین ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 20 شدید زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں شادی کیلیے جانے والی باراتیوں کی وین تیز رفتاری کے باعث راستے میں کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جب کہ 20 شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے شیخ زید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ 20 زخمیوں کو شیخ زید اسپتال منتقل کردیا جن میں سے 6 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔