ٹھٹھہ کھرلاں کے قریب مسافر بس الٹنے سے 15 سے زائد مسافر زخمی

حادثے کے بعد بس کا ڈرائیور اور کلینر فرار ہوگئے، ریسکیو ذرائع


ویب ڈیسک September 11, 2017
حادثے کے بعد بس کا ڈرائیور اور کلینر فرار ہوگئے، ریسکیو ذرائع۔ فوٹو: فائل

ٹھٹھہ کھرلاں کے قریب تیز رفتاری کے باعث بس الٹنے سے 15 سے زائد مسافر زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد سے گوجرانوالہ جانیوالی مسافر بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں بس میں سوار 15 سے زائد مسافر زخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد کیلیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ حافظ آباد کے علاقے ٹھٹھہ کھرلاں کے قریب پیش آیا، حادثے کے بعد بس کا ڈرائیور اور کلینر فرار ہوگئے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔