سعودی کمپنیوں نے حجاج کے مسائل بڑھائے وزیر مذہبی امور

آئندہ حج کمپنیوں کو تحقیق کے بعد کوٹا دیا جائے گا، 15ہزار 137حجاج وطن آ چکے،105انتقال کر گئے، سردار یوسف

ٹرانسپورٹ نہ ملنے پر49 ہزارحجاج کو 250 ریال فی کس واپس کریں گے۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا ہے کہ بساط سے بڑھ کر حج آپریشن کامیابی سے مکمل کرایا تاہم حجاج کی تعداد میں اضافہ اور سعودی کمپنیوں کے باعث بعض مسائل پیدا ہوئے۔


وزارت مذہبی امور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سردار یوسف کا کہنا تھا کہ بطور مجموعی حج انتظامات میں جو شکایات سامنے آئی ہیں اس کی وجہ چند سال قبل سعودی حکومت کی جانب سے تمام ممالک کا 20 فیصد کم کیا گیا حج کوٹا بحال کرنا تھی جس کے باعث سعودی انتظامات کم پڑ گئے، ٹرانسپورٹ نہ مل سکنے والے 49 ہزار حجاج کو 250 ریال فی کس واپس کر رہے ہیں، جن حجاج کو عزیزیہ سے باہر ٹھہرایا گیا ان 9 ہزار حجاج کو فی کس 300 ریال واپس کر دیے۔


سردار یوسف نے بتایا کہ پاکستانی حاجیوں کو دیگر ممالک کی نسبت کم مشکلات پیش آئیں، امسال 105 حاجی وفات پا گئے، نئی اور پرانی تمام حج کمپنیوں کا کوٹا اس سال ختم ہو گیا، مرکزیہ میں 98 ہزار حجاج کو رہائش دی گئی، بھارت کے صرف 20 فیصد حاجیوں کو مرکزیہ میں جگہ ملی، پاکستانی حجاج کرام فور اسٹار، فائیو اسٹار ہوٹلز میں ٹھہرے، دوران حج میں خود وہاں موجود تھا اور انتطامات کا جائزہ لیتا رہا، تمام حاجیوں کیلیے3 وقت کھانے کا انتظام تھا۔

وزیر مذہبی امور نے کہا کہ منیٰ میں جگہ کی کمی کی شکایت ضرور ملیں، ٹرانسپورٹ کے ٹکٹ 2 لاکھ 80 ہزار حجاج کو ملے جبکہ 49 ہزار حجاج کو ٹرین کے ٹکٹ ملے تاہم ٹرانسپورٹ کی مشکلات بھی آئیں جو سعودی حکومت کی ذمے داری تھی، اب تک 15 ہزار 137 حجاج وطن واپس آ چکے ہیں۔
Load Next Story