اسپینش فٹبال لیگ میں لیونل میسی نے ہیٹ ٹرک داغ دی

میسی نے 26، 35 اور67ویں منٹ میں گیند کو جال کی راہ دکھائی


Sports Desk September 11, 2017
میسی نے 26، 35 اور67ویں منٹ میں گیند کو جال کی راہ دکھائی۔ فوٹو : فائل

اسپینش فٹبال لیگ میں بارسلونا کے لیونل میسی نے ہیٹ ٹرک داغ دی۔

ارجنٹائنی اسٹرائیکر کی عمدہ پرفارمنس کی بدولت بارسلونا نے ایسپانویل کو 5-0 سے شکست دے دی، میسی نے 26، 35 اور67ویں منٹ میں گیند کو جال کی راہ دکھائی، 87 ویں منٹ میں گیرارڈ پیکیو نے فاتح ٹیم کیلیے چوتھا گول بنایا جبکہ اختتامی لمحات میں یوروگوئن اسٹرائیکر لوئس سواریز نے بھی گیند کو جال کے سپرد کردیا۔

خیال رہے کہ لالیگا میں بارسلونا اب تک تینوں ابتدائی میچزجیت کرمکمل 9 پوائنٹس لیکر ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں