ڈیرن براوو اور گیل کے علاوہ دیگر کوئی بڑا پلیئر واپسی کا خواہاں نہیں ہولڈر

صرف ڈیرن براوو واپسی کی شدید خواہش رکھتے ہیں جبکہ گیل سے بھی میری بات ہوئی انھیں بھی دلچسپی ہے، ویسٹ انڈین کپتان


Sports Desk September 11, 2017
صرف ڈیرن براوو واپسی کی شدید خواہش رکھتے ہیں جبکہ گیل سے بھی میری بات ہوئی انھیں بھی دلچسپی ہے، ویسٹ انڈین کپتان۔ فوٹو: فائل

ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈیرن براوو اور کرس گیل کے علاوہ اور کوئی بھی بڑا کھلاڑی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کا خواہاں نہیں ہے۔

جیسن ہولڈر نے بتایا کہ کوئی بھی بڑا کھلاڑی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کا خواہاں نہیں ہے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کی ٹیم کو خودساختہ بڑے ناموں کی ضرورت ہی نہیں ہے، اس وقت جو ٹیم ہے وہ درست ہے۔

ہولڈر کہتے ہیں کہ صرف ڈیرن براوو واپسی کی شدید خواہش رکھتے ہیں جبکہ گیل سے بھی میری بات ہوئی انھیں بھی دلچسپی ہے مگر اور کوئی بھی ٹوئنٹی 20 اسپیشلسٹ سینئر فارمیٹ میں نہیں آنا چاہتا۔

یاد رہے کہ کرکٹ آسٹریلیا نے اپنی سلیکشن پالیسی میں نرمی پیدا کرتے ہوئے ان پلیئرز کی دوسرے فارمیٹس میں واپسی کی راہ ہموار کی ہے جوکہ خود کو صرف ٹوئنٹی 20 تک محدود کرچکے تھے، ان میں سنیل نارائن، ڈیرن براوو، کرس گیلڈ اور کیرون پولارڈ بھی شامل ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔