لاہور میں قومی ایئرلائن کی پرواز خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی

جہاز کی لینڈنگ کے بعد اے ایس ایف اہلکار محمد وسیم اچانک جہاز کے سامنے آگیا


ویب ڈیسک September 11, 2017
جہاز کی لینڈنگ کے بعد اے ایس ایف اہلکار محمد وسیم اچانک جہاز کے سامنے آگیا، ذرائع۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 204 لاہور ائیر پورٹ پر خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی۔

قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 204 دبئی سے لاہور پہنچی جہاں ائیر پورٹ پر لینڈنگ کے وقت جہاز کے سامنے سے سکیورٹی اہلکار گزر گیا، ذرائع کے مطابق جہاز کی لینڈنگ کے بعد اے ایس ایف اہلکار محمد وسیم اچانک جہاز کے سامنے آ گیا جس کے باعث پی آئی اے پرواز خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : پی آئی اے کے طیارے کی خرابی کے باوجود کامیاب لینڈنگ

ذرائع کا کہنا ہے کہ اہلکار محمد وسیم پارکنگ بے 16 سے سی سی آر روم جا رہا تھا جب کہ رن وے قوانین سے ناواقفیت کے باعث اہلکار غلطی کا مرتکب ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں