ورلڈ الیون کے کھلاڑی پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی چاہتے ہیں اینڈی فلاور

دہشت گردی کے خلاف قربانیاں دینے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں،کوچ اینڈی فلاور


ویب ڈیسک September 11, 2017
پاکستان محض کھیلنے نہیں بلکہ کچھ بڑا کام کرنے آئے ہیں، کپتان ورلڈ الیون فاف ڈوپلیسی۔ فوٹو: پی سی بی

ورلڈ الیون کے کوچ اینڈی فلاور نے کہا ہے کہ دہشت گردی کy خلاف قربانیاں دینے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جب کہ ورلڈ الیون کے کھلاڑی پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی چاہتے ہیں۔

لاہور میں ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈوپلیسی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کوچ اینڈی فلاور نے کہا کہ ذاتی طور پر میرا پاکستان سے گہرا تعلق ہے، دہشتگردی کیخلاف قربانیاں دینے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، پاکستان میں کرکٹ کا بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے، انٹرنیشنل کرکٹ نہ ہونے کے باوجود پاکستان ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ون بنا۔

یہ بھی پڑھیں: 2018 سے ملک میں بین الاقوامی کرکٹ سرگرمیاں بڑھنے والی ہیں، نجم سیٹھی

اینڈی فلاور کا کہنا تھا کہ ورلڈ الیون کے کھلاڑی پاکستان میں کرکٹ کی بحالی چاہتے ہیں، پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی جانب یہ سیریز پہلا قدم ہے، ورلڈ الیون میں دنیا کے بہترین کھلاڑی موجود ہیں تاہم سیاسی وجوہات کے باعث کوئی بھارتی کھلاڑی شامل نہیں کیا گیا۔ اس موقع پر کوچ اینڈی فلاور نے ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈوپلیسی کو شرٹ بھی دی۔

یہ بھی پڑھیں: نوجوان کرکٹرز اعصاب قابو میں رکھیں، شعیب ملک

فاف ڈوپلیسی نے کہا کہ پاکستان آکر کھیلنا اعزاز کی بات ہے، اگر دستیاب ہوا تو پی ایس ایل تھری میں کھیلنا پسند کروں گا، ہم پاکستان میں محض کھیلنے نہیں بلکہ کچھ بڑا کام کرنے آئے ہیں، پاکستان خوبصورت ملک اور یہاں کے لوگ مہمان نواز ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں