تئیس سالہ کارا مونڈ امریکا کی ملکہ حسن منتخب

کارا کو 50 ہزار امریکی ڈالرز کی اسکالر شپ کے ساتھ ماہانہ لاکھوں ڈالرز تنخواہ بھی دی جائے گی


ویب ڈیسک September 11, 2017
کارا مونڈ ٹائٹل جیتنے کے بعد جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور روپڑیں؛فوٹوفائل

KARACHI: 23 سالہ کارا مونڈ نے مس امریکا 2018 کا مقابلہ اپنے نام کرلیا ہے۔



امریکی شہر اٹلانٹا سٹی میں منعقدہ مس امریکا 2018 کے مقابلے میں 51 حسیناؤں نے شرکت کی اور ٹائٹل اپنے نام کرنے کے لیے اپنی اداؤں کے جلوے بکھیرے تاہم شمالی ڈکوٹا کی کارا مونڈ سب پر بازی لے گئیں اور مس امریکا 2018 کا تاج جیتنے میں کامیاب ہوگئیں۔ مقابلے کے ججز کی جانب سے اعلان ہونے پر کارا مونڈ کی خوشی دیدنی تھی۔



مقابلے میں پہلی رنر اپ امریکی ریاست میسوری کی جینفر ڈیوس قرار پائیں، مس امریکا کا ٹائٹل جیتنے کے بعد کارا کو 50 ہزار امریکی ڈالرز کی اسکالر شپ کے ساتھ ماہانہ لاکھوں ڈالرز تنخواہ بھی دی جائے گی۔



23 سالہ کارا مونڈ براؤن یونیورسٹی سے گریجویشن کرچکی ہیں، مس امریکا کا ٹائٹل جیتنے کے بعد کارا مونڈ کا کہنا تھا کہ وہ بچوں کے لیے کام کرنے والے ادارے میک اے وش فاؤنڈیشن کے ذریعے یتیم اور بے سہارا بچوں کی مدد کریں گی ، تقریب میں سوال جواب کے سیشن کے دوران انہوں نے امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ کی پالیسیز پر تنقید بھی کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں