موجودہ حالات کے ذمے دار مشرف اورحکمران ہیں غوث علی شاہ
ملک کی بقا اور ترقی ن لیگ کے انقلابی ایجنڈے سے ہی ممکن ہے،صدر ن لیگ سندھ
مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر سید غوث علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے موجودہ حالات کے ذمے دار پرویز مشرف اور موجودہ حکمران ہیں ، ملکی بقاء اور ترقی ن لیگ کے انقلابی انقلابی ایجنڈے سے ہی ممکن ہے۔یہ بات انھوں نے ن لیگ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات علی اکبر گجر سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔
سید غوث علی شاہ نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں سندھ میاں نواز شریف کے ساتھ کھڑا ہوگا، پاکستان کی قدآور سیاسی شخصیات کی ن لیگ میں شمولیت نئی سیاسی تاریخ کی جانب پہلا قدم ہے،پاکستان واپسی پر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کی نئی خوشخبری ساتھ لا رہا ہوں، فوجی اور سول آمریت پاکستان کے موجودہ مسائل کی اصل جڑ ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ پرویز مشرف کے دور حکومت میں تباہی و بربادی کا جو بیج بویا گیا موجودہ حکمرانوں نے اسے تناور درخت بنادیا ہے، بدترین آمریت کے بعد کرپشن میں ڈوبی نام نہاد جمہوری حکومت نے پاکستان کو مسائلستان بنا دیا۔
پاکستان کی بقا اور ترقی ن لیگ کے انقلابی ایجنڈے میں پوشیدہ ہے،انھوں نے کہاکہ لوگ بے چینی سے اس دن کے منتظر ہیں جب نواز شریف تیسری بار پاکستان کے وزیر اعظم بنیں گے اور کراچی سے کشمور تک پورا سندھ نواز شریف کے ساتھ کھڑا ہوگا،اس دفعہ ہم 1997 سے بھی بڑی کامیابیاں حاصل کریں گے۔