پاکستان کو بچانے کیلیے اتحادکی اشدضرورت ہےرضاہارون

متحدہ کے رہنمائوں کاٹھٹھہ مکلی سرکٹ ہائوس اورنوشہروفیروزمیںافطارڈنر سے خطاب

متحدہ کے رہنمائوں کاٹھٹھہ مکلی سرکٹ ہائوس اورنوشہروفیروزمیںافطارڈنر سے خطاب۔ فوٹو ایکسپریس

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن و صوبائی وزیر رضا ہارون نے کہاہے کہ پاکستان اس وقت جن سنگین خطرات اور مسائل سے دوچارہے ایسے مسائل تاریخ میں پہلے کبھی نہیں تھے ، پاکستان کو بچانے کے لیے آپس کے اتحاد کی ضرورت ہے ۔


ان خیالات کا اظہار انھوںنے مکلی سر کٹ ہائوس میں دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہاکہ بلوچستان کی صورتحال سب کے سامنے ہے الطاف حسین بھائی واحد رہنما ہیں جنھوںنے ہمیشہ بلوچ بھائیوں کے حقوق کیلیے آواز بلندکی ہے بھتہ مافیا صرف کراچی کا نہیں سندھ اور پورے پاکستان کا سنگین مسئلہ ہے۔

دریں اثناء نوشہرو فیروز میں سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے رکن عبدالوحید عباسی کی جانب سے عباسی ہائوس میں افطار پارٹی منعقد ہوئی ،جس میں رابطہ کمیٹی کے رکن اشفاق احمد منگی اور یوسف شاہوانی نے کارکنان اور معززین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الطاف حسین مظلوم عوام کو ان کے غصب شدہ حقوق دلا کر ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام کا خاتمہ چاہتے ہیں کیونکہ موروثی سیاستدانوں نے 64 برسوں سے غریب و مظلوم عوام کو یرغمال بنارکھا ہے ۔
Load Next Story