قذافی اسٹیڈیم لاہور میں آزادی کپ ٹرافی کی تقریب رونمائی
ورلڈ الیون میں بھارتی پلیئرزبھی شامل ہوتے تو اچھا ہوتا، سرفراز احمد
DHAKA:
قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور ورلڈ الیون کے قائد فاف ڈوپلیسی نے آزادی کب ٹرافی کی رونمائی کی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ کرکٹ میں کوئی بھی چیز آسان نہیں ہوتی، ہماری تیاری بہت اچھی ہے، تینوں شعبوں میں اچھا پرفارم کرتے ہوئے حریف ٹیم کو ٹف ٹائم دینے کی کوشش کریں گے، محمد عامر کا متبادل موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے بعد ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں، کوشش ہے کہ مستقبل کے منصوبوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں زیادہ سے زیادہ نوجوان پلیئرز کو شامل کیا جائے۔
کراچی میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ حالات کافی بہتر ہو رہے ہیں، پی ایس ایل میچز کے کراچی میں انعقاد کے بعد امید ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ بھی کراچی میں واپس آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی پلیئرز ورلڈ الیون میں شامل ہوتے تو اچھا لگتا تاہم امید ہے مستقبل میں بھارت کی پوری ٹیم پاکستان آئے گی۔ پاکستان جیسی میزبانی اور سیکیورٹی کسی ملک میں نہیں دیکھی۔