مصر میں پولیس قافلے پر حملے میں بریگیڈیئر سمیت 18 اہلکار ہلاک

حملے میں پولیس کی تین بکتربند گاڑیاں اور ایک سگنل جیمرز سے لیس گاڑی بھی مکمل طور پر تباہ ہوئی


ویب ڈیسک September 11, 2017
حملے میں پولیس کی تین بکتربند گاڑیاں اور ایک سگنل جیمرز سے لیس گاڑی بھی مکمل طور پر تباہ ہوئی۔ فوٹو: فائل

ONTARIO: مصر کے شورش زدہ علاقے سیناء میں شدت پسندوں نے گھات لگا کر پولیس قافلے پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 18 اہلکار ہلاک ہو گئے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں پولیس کا بریگیڈیئر جنرل بھی شامل ہے۔ مصری فوج اور سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ پولیس قافلے پر حملہ شمالی سیناء کے علاقے العریش میں کیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ قافلے میں متعدد بکتر بند گاڑیاں شامل تھیں جنہیں پہلے سڑک کنارے نصب بم دھماکے کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

دھماکے کے نتیجے میں تین بکتربند گاڑیاں اور ایک سگنل جیمرز سے لیس گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ بعد ازاں حملہ آوروں نے مشین گن سے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ شروع کر دی اور پولیس کی ایک وین کو اپنے ساتھ لے گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد بھی مارے گئے جبکہ باقی فرار ہونے میں کامیاب رہے۔ مصری میڈیا رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں نے بیر العبد سے العریش کی جانب آنے والی مرکزی شاہراہ پر 4 دھماکا خیز مواد نصب کیے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں